25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںاسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی آرمی چیف...

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) سے ملاقات

- Advertisement -

راولپنڈی ۔5مئی (اے پی پی):اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر کوجی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) سے ملاقات کی جس میں جیو اسٹریٹجک ماحول ، دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز ، پاک ایران سرحدی سیکیورٹی کے طریقہ کارپر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ دوطرفہ ہم آہنگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ایران برادر ہمسایہ ممالک ہیں، جنہیں تاریخ، ثقافت اور مذہب کے گہرے رشتے جوڑے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی امور میں مثبت پیش رفت کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593006

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں