31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومقومی خبریںاسلامی نظریاتی کونسل کے چار نئے ارکان کی تقرری ،کونسل کے اراکین...

اسلامی نظریاتی کونسل کے چار نئے ارکان کی تقرری ،کونسل کے اراکین کی تعداد 20 ہو گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):اسلامی نظریاتی کونسل کے چار نئے ارکان کی تقرری کے بعد کونسل کے اراکین کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل میں چار نئے ارکان کا تقرر کیا ہے جن میں محمد شفیق خان، صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سیّد سعید الحسن اور سیّد عتیق الرحمن بخاری کے نام شامل ہیں۔

چار نئے ارکان کی تقرری کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 16 اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین 1962ء سے 2024ء تک اپنی تین سالہ مدت پوری کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر ایس ایم زمان، مولانا محمد خان شیرانی اور ڈاکٹر قبلہ ایاز دو، دو مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں۔ بطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سب سے زیادہ دورانیہ ڈاکٹر خالد مسعود کا رہا جو جون 2004ء سے 2010ء تک کونسل کے چیئرمین رہے۔ ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی کا بطور چیئرمین یہ پہلا سال ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554086

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں