اسلام آباد،صدر آزاد جموں وکشمیر سے سیکرٹری ریڈ کریسنٹ آزادکشمیر کی ملاقات،پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی

76
Azad Kashmir President
Azad Kashmir President

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ آزادکشمیر گلزار فاطمہ نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں ریڈ کریسنٹ آزادکشمیر کے جاری پراجیکٹس اور ادارے کو درپیش مشکلات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ نے8اکتوبر 2005کے ہولناک زلزلے کے بعد متاثرین کی بحالی اور ترقیاتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،

اب بھی جہاں ریڈ کریسنٹ آزادکشمیر میں لوگوں کے لئے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں سرگرم عمل ہے وہاں مستقبل میں خدا نخواستہ کسی بھی ناگہانی یا قدرتی آفت سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے قبل از وقت حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ ان آفتوں کے نتیجے میں متاثرین کی بحالی اور لوگوں تک بروقت امداد پہنچانے میں آسانی اور جانی و مالی نقصان کم سے کم ہو سکے۔