اسلام آباد، شہدائے کربلا کی یاد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ، یوم عاشور ہفتہ کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجائے گا

144
اسلام آباد، شہدائے کربلا کی یاد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ، یوم عاشور ہفتہ کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجائے گا
اسلام آباد، شہدائے کربلا کی یاد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ، یوم عاشور ہفتہ کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجائے گا

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حضرت امام حسین اور خانوادے کے دیگر شہدائے کربلا کی یاد میں عاشورہ محرم الحرام کے سلسلہ میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس جمعہ کو مرکزی امام بارگاہ اثنائے عشری جی سکس ٹو سے علم، تعزیے اور ذوالجناح کے ساتھ برآمد ہوا اور اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا مقام آغاز پر اختتام پذیر ہو گیا، ملک بھر میں حضرت امام حسین اور خانوادے کے دیگر شہدائے کربلا کی یاد میں یوم عاشور(کل)10 محرم الحرام ہفتہ کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجائے گا۔ اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کے موقع پر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیے ، علم اورذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد ہوئے اورمرکزی جلوس میں شامل ہوئے، مرکزی جلوس جمعہ کو برآمد ہوا اور اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے راستوں پر سبیلوں اور لنگر کا اہتمام کیا گیا اور جلوس کے شرکا کی دودھ، جوسز اور کھانوں کے ساتھ تواضع کی گئی۔

نویں محرم الحرام کے جلوسوں کے ساتھ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے اور جلوس کے شرکاء کی سہولت کے لئے سی ڈی اے کے واٹر ٹینکرز، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں، سٹریٹ لائٹس، انوائرمنٹ عملہ، فائر برگیڈ، واپڈا کے اہلکار تعینات تھے جبکہ دیگر ایمبولینس سروسز نے بھی جلوس کے منتظمین اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ معاونت کی، پولی کلینک اور پمز ہسپتال کے علاوہ سی ڈی اے ہسپتال میں بھی ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فول پروف سکیورٹی حکمت عملی کی بدولت جلوس پرامن طور پر اپنے مقام پر اختتام پذیر ہو گیا۔

ماہ اقدس محرم الحرام کے آغاز سے ہی مجالس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو چہلم تک جاری رہے گا۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین اور دیگر شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے عاشو رہ محرم الحرام کے سلسلے میں نویں محرم کا ماتمی جلوس جمعہ کو مرکزی امام بارگاہ اثنائے عشری جی سکس ٹو سے برآمد ہو ا اور سخت سکیورٹی حصار میں اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا مقام آغاز پر پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ، اسلام آباد پولیس ، اسلام آباد ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کر رکھے تھے ۔ جلوس سے قبل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام کے تعزیتی جلوسوں کے لئے اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز اوراسسٹنٹ کمشنرز جلوس کے راستوں کی سکیورٹی کی نگرانی خودکر رہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے جی نائن اورآئی ٹین کے علاقوں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سیف سٹی کے کنٹرول روم سے جلوس کی مکمل نگرانی کی گئی۔ جلوس کے راستوں سے رکاوٹوں کو ختم کر دیا گیا تاکہ کوئی خلل پیدا نہ ہو۔ جلوس کی طرف آنے والے تمام راستوں کو خار دار تاروں سے بند کیا گیا تھا اور قریبی عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پرماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے تھے، شہر کے داخلی راستوں پر بھی اضافی نفری تعینات کی گئی جبکہ مجالس کے دوران بھی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فراہم کی گئی تاکہ کوئی بھی ممکنہ نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔

دو روز قبل وفاقی دارالحکو مت اسلام آباد میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظا ما ت کو مزید مو ثر بنا نے اور امن و امان کی فضا کو بر قرار رکھنے کیلئے اسلام آبا د کیپیٹل پو لیس کا ایس ایس پی آپریشنز کی زیرنگرانی فلیگ مارچ بھی کیا گیا، فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی صدر زون نے کی جس میں سب ڈویژ نل پولیس افسران تھا نہ جات کے ایس ایچ اوز، اسلام آ باد ٹر یفک پولیس، کمانڈوز،ریسکیو- 15،اینٹی ٹیررسٹ سکواڈ کے کمانڈوز ، بکتر بند گاڑ یوں اور پٹر ولنگ افسران و جو انو ں نے شرکت کی، ایس ایس پی آ پر یشنز نے کہا کہ ماہ محر م الحر ام کے دوران سکیور ٹی کے مو ثر اقداما ت کیے گئے تا کہ کسی بھی نا خو شگو ا ر واقعہ سے بچا جا سکے۔

فلیگ ما رچ پاکستان سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر آ بپارہ چوک تا اما م با ر گا ہ المرتضی سیکٹر جی نا ئن فورسے اما م با ر گا ہ الصادق سیکٹر جی نا ئن ٹو سے سیکٹر ایف ٹین مرکز،سیکٹر ایف الیو ن مر کز سے سیکٹر جی ٹین مرکزسے سیکٹر جی نا ئن مرکز کر اچی کمپنی سے سری نگر ہائی وے سے واپس پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو ا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز نے کہا کہ اسلام آ باد کیپٹل پولیس شہر یو ں کے جا ن وما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے تما م تر ضر وری اقداما ت بروئے کا ر لا رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام جلوس ہائے اور مجالس انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور ان کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے تما م افسران کو سخت ہد ا یا ت جا ر ی کر رکھی ہیں کہ وہ اپنے اپنے ایر یاز میں موجود قائم کچی بستیو ں اور دیگر علا قوں میں سرچنگ اینڈ کومبنگ آپریشن جا ر ی رکھیں ، کسی بھی قسم کی غفلت لا پرو اہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔ اس موقع پر ایس پی صدر نے کہا کہ اس فلیگ ما ر چ کا بنیا د ی مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد میں محر م الحرام کے دوران سکیو ر ٹی کو مو ثر بنا نا، امن و اما ن کی صورت حا ل کو بر قرار رکھنا ہے اور کسی بھی نا خو شگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیا ر رہنا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصدمیں کا میا ب نہ ہو سکیں۔

انہو ں نے کہا کہ تما م پولیس افسران محر م الحر ام کے سلسلہ میں منتظمین کے سا تھ مکمل کو آرڈینیشن رکھیں۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ سکیور ٹی کے سخت اقدامات کئے جا ئیں۔انہوں نے کہا کہ تما م پولیس افسران اپنے اپنے ایریا میں پٹرولنگ کو مزید سخت کریں اور چیکنگ کو موثر بنائیں۔