اسلام آباد ، گھریلو ملازمہ بن کر چوری کی وارداتیں کرنے والی سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمہ گرفتار

87

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے انسداد رابری ڈکیتی یونٹ نے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ طلائی زیورات و نقدی مالیت 45 لاکھ روپے برآمد کرلی۔

ملزمہ گھریلو ملازمہ بن کر گھروں میں چوری کی وارداتیں کرتی تھی۔ملزمہ راولپنڈی میں بھی چوری کی واردتوں میں چالان یافتہ ہے۔ انسداد رابری یونٹ نے ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔