اسلام آباد انتظامیہ رعایتی قیمتوں پر آٹے اور چینی کی دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے، سی ڈی اے

61
سی ڈی اے نے 20سکیورٹی گارڈز کے تبادلو ں کے احکامات جاری کردیئے

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ رعایتی قیمتوں پر آٹے اور چینی کی دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی طرف اے قائم کردہ رمضان بازاروں میں آٹا 400 روپے کا دس کلو جبکہ چینی 75 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

اتوار کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ‎انتظامیہ کی طرف سے E-11، G-9، G-7، یہ بازار بھاراکہو اور بھنڈر اسٹاپ پر قائم کئے گئے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ قیمتیں اسلام آباد میں 21 اپریل 2022 سے لاگو ہیں۔

اس کے علاوہ ہر رمضان بازار میں ڈی سی ریٹس سے 18 فیصد کم قیمتوں پر 13 اشیائے ضروریہ کے ساتھ مناسب قیمت کے اسٹال موجود ہیں، جن کے لیے کوئی حکومتی فنڈز استعمال نہیں کیے گئے۔ مزید یہ کہ انتظامیہ کی طرف سے فیئر پرائس کے 61 اسٹالز قائم کیے گئے ہیں جہاں سبسڈی والے نرخوں پر آٹا دستیاب ہے۔

آٹا اور چینی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزی کی کسی بھی سرگرمی سے قانون کے تحت نمٹنے کے لیے، آئی سی ٹی انتظامیہ کے افسران رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ آٹا/چینی کی سپلائی ڈپوز پر چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ مزید برآں، نگرانی کا ایک جامع طریقہ کار بھی اپنایا گیا ہے۔

جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد نے رمضان کے لیے ان میں سے کچھ بازاروں کا ذاتی طور پر دورہ کیا۔ دریں اثناء ڈی سی اسلام آباد اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے افسران کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔