22.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے سی آئی پی لاونج کا انتظام...

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے سی آئی پی لاونج کا انتظام سرینا ہوٹل کے حوالے کردیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے سی آئی پی لاونج کا انتظام سرینا ہوٹل کے حوالے کردیا ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر سرینا ہوٹلز کے زیر انتظام سی آئی پی لائونج کا افتتاح کردیا گیا۔ اقدام مسافروں کو ایئرپورٹ پر بہتر سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

اقدام سول ایوی ایشن اور ہاسپٹیلیٹی، مہمان نوازی شعبوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کا بھی عکاس ہے۔ ایئرپورٹ منیجر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی پی لائونج مسافروں کو ایک نفیس اور آرام دہ ماحول فراہم کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سرینا ہوٹلز کے ساتھ شراکت داری سے معزز مسافروں کے لئے سہولیات کے نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ انتظامیہ ایسے اقدامات سے مسافروں کے لئے سروس کے نئے معیار قائم کررہی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=428845

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں