اسلام آباد دہشت گرد حملے کے ملزمان گرفتار کرلیے ہیں ،رانا ثناءاللہ خان

276

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد دہشت گرد حملے کے ملزمان گرفتار کرلیے ہیں ۔حملے میں ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ تھا اسکا کوئی قصور نہیں تھا ۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ٹیکسی ڈرائیور کو ملزم نے ہائیر کیا تھا ، یہ لوگ کرم ایجنسی سے چلے اور راولپنڈی میں ٹھہرے ، ہینڈلرز کو بھی پکڑ لیا گیا ہے ، ہم نے چار پانچ لوگوں کو راؤنڈ اپ کیا ہے ۔