اسلام آباد سمیت بالائی و جنوبی پنجاب، سندھ مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

75

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی و جنوبی پنجاب، سندھ مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارشجبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی و جنوبی پنجاب، سندھ مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ کئی مقامات پر بارش ہوئی، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں19، پنجاب میں کروڑ (لیہ ) 10، سیالکو ٹ 9، بھکر 1، خیبر پختونخوا کے علاقوں سیدو شریف 2 اور ڈی آ ئی خان میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 46، سکھراور دادو میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔