اسلام آباد میئر فٹ بال کپ، اکبر کلب کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

108
فٹبال ٹورنامنٹ

اسلام آباد ۔ 17اپریل (اے پی پی) اسلام آباد میئر فٹ بال کپ میں اکبر کلب کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ فاتح ٹیم نے نے اسلام آباد اکیڈمی کلب کو 7-5 پنلٹی ککس سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ کےلئے کوالیفائی کیا۔ ٹی اینڈ ٹی گراﺅنڈ پر کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک 1-1 گول سے برابر رہیں تاہم میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جوکہ اکبرکلب نے 7-5 گول سے جیت کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔