اسلام آباد میں جناح ہسپتال کے قیام کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت 200 ملین روپےمختص

16
Budget2025-26

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزارت برائے قومی صحت کے اسلام آباد میں جناح ہسپتال کے قیام کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے 200 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔

منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 9913.730ملین روپے ہے اور توقع ہے کہ 30 جون 2025 تک منصوبہ کےلئے9100ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کےلئے آئی ڈی ایس آر ایس منصوبہ کےلئے 200ملین روپے کا ترقیاتی فنڈمختص کیا گیا ہے۔