اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی

137

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کاا ظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتارکیا جائے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات پر انتہائی تشویش ہے۔