اسلام آباد پولیس میں بھرتی کا عمل باقاعدہ شروع کردیا گیا

368

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):اسلام آباد پولیس میں بھرتی کا عمل باقاعدہ شروع کردیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پاکستان بھر میں بھرتی کے لئے فزیکل ٹیسٹوں کا مرحلہ جاری ہے، فزیکل ٹیسٹ اسلام آباد، لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ، سکھر، کراچی میں لئے جارہے ہیں۔

فزیکل ٹیسٹوں کے لئے اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران پر مشتمل ٹیمیں سنٹرز پر موجود ہیں۔فزیکل ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو تحریری امتحان کے لئے بلایا جائے گا، تمام امتحانات مکمل میرٹ پر ہوں گے۔

امیدواروں سے کوئی بھرتی کے لئے رشوت طلب کرے تو فوری 1715 پر اطلاع دے۔