24.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد پولیس نے درجنوں موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر چھتیس...

اسلام آباد پولیس نے درجنوں موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر چھتیس ون ویلرز کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے بے قابو نوجوانوں اور ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے منگل کے روز مختلف تھانوں سے 116 سے زائد موٹر سائیکلیں اور متعدد گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

پولیس کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ دارالحکومت پولیس نے ون ویلنگ میں ملوث 36 افراد کو بھی گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی اسلام آباد، چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) ذیشان حیدر اور ایس ایس پی آپریشنز سرگرمی سے سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تمام پٹرولنگ یونٹس، آپریشنل پولیس، اور ٹریفک پولیس نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے سڑکوں اور پارکوں پر تعینات ہیں۔انہوں نے کہا کہ تفریحی مقامات پر آنے والے خاندانوں اور بچوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577739

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں