اسلام آباد چیمبر کا سی پیک کے راستے چین کے تجارتی قافلوں کی پاکستان آمد کا خیر مقدم

131

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے سی پیک کے راستے چین کے تجارتی قافلوں کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ان تجارتی قافلوں کے ذریعے خاص طور پر گوادر میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا، چین کے تجارتی قافلے برآمدی مال لیکر پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی راستے سے گوادر پورٹ پر پہنچے ہیں اور یہ مال مشر ق وسطی اور افریقہ کے ممالک کوبرآمد کیا جائے گا۔