اسلام آباد ہائیکورٹ، شہری کے لاپتہ بیٹے کی بازیابی کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے کیس میں حتمی دلائل طلب

85

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہری عثمان خان کے لاپتہ بیٹے کی بازیابی کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے کیس میں آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کر لیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل ایمان مزاری اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔ عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گزاروں کے نام ابھی تک ای سی ایل سے نہیں نکالے گئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عمر اسلم نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد وفاقی حکومت نے درخواست گزاروں کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔