اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو مستقل چیف جسٹس بننے پر مبارکباد دی اورگلدستہ پیش کیا۔
بدھ کے روز بار کے صدر واجد علی گیلانی اور سیکرٹری منظور احمد ججہ نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو ان کے آفس میں گلدستہ پیش کیااور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس بنانے کی منظوری دی تھی۔