اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات/26 2025 میں صدارت کیلئے حسین احمد چودھری،سیکرٹری کیلئے راجہ شہزاد سمیت تمام کابینہ بلا مقابلہ کامیاب ہوگئی۔پیر کو چیئرمین الیکشن کمیٹی صغیر چودھری،ممبران عامر سعید عباسی اور سہیل رشید نے نومنتخب عہدیداران کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد،سیکرٹری شفقت عباس تارڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔
الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ تاریخ تک کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ اے آر وائی نیوز کے کورٹ رپورٹر حسین احمد چوہدری صدر،سماء ٹی وی کے راجہ شہزاد علی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بلا مقابلہ منتحب ہوگئے جبکہ پی ٹی وی سے بلال شیخ سینئر نائب صدر،365 نیوز سے رئوف بزمی نائب صفدر، خزانچی کیلئے ہم نیوز کی فرح ماہ جبین،سیکرٹری اطلاعات پر سچ ٹی وی سے عون رضا،جوائنٹ سیکرٹری کے لیے ڈان نیوز سے طاہر نصیر،جوائنٹ سیکرٹری فیمیل کیلئے نیوز ون کی عنبرین علی،گورننگ باڈی ممبران کے لیے جیو نیوز کے اویس یوسفزئی،92 نیوز کے ثاقب بشیر،روزنامہ ڈان کے اسد ملک ، 24 نیوز کے حاشر وڑائچ اور اے آر وائی نیوز کے فرخ اعجاز کو بھی کامیاب قرار دے دیاگیا۔
اس موقع پرنومنتخب کابینہ کی جانب سے تنظیم کے مقاصد کے فروغ اور صحافیوں کے مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کرنے کا اعادہ کیاگیا۔ ادھر اسلام آباد بار کونسل کے عادل عزیز قاضی،علیم عباسی،قمر سبزواری،اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد،سیکرٹری شفقت عباس تارڑ،اسلام آبادڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری نعیم گجر اور دیگر نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552423