اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے 29 روز سے لاپتہ دو بھائیوں کی بازیابی کیس میں آئی جی اسلام آباد کو بھائیوں کی بازیابی کی ہر ممکن کوشش کی ہدایت کر دی۔جسٹس انعام امین منہاس نے دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہاگیاکہ آئی جی اسلام آباد نے بتایا ایف آئی آر درج کر لی گئی،وزارت داخلہ کو جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل کے لئے لکھ دیا گیا
سپیشل انویسٹیگشن ٹیم اس حوالے سے کام کر رہی ہے،سپیشل جوائنٹ ٹیم بھی لاپتہ بھائیوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے،پنجاب پولیس کے ساتھ کوآرڈینیشن قائم ہو چکی ہے،آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد پیش رفت رپورٹ جمع کرائیں، آئندہ سماعت 28 اپریل کو ہو گی۔ واضح رہے کہ دونوں بھائی تھانہ نون کی حدود سے 19 مارچ سے لاپتہ ہیں،ایک بھائی کی 30 سال دوسرے بھائی کی 38 سال عمر ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583075