اسلام آباد، قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی چلانے کے لئے سپیکر نےپینل آف چیئرپرسن کا اعلان کردیا

187

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اجلاس کی کارروائی چلانے کے لئے پینل آف چیئرپرسن کی نامزدگی کردی۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے لئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں محمود بشیر ورک،سید غلام مصطفیٰ شاہ،عالیہ کامران، کشورزہرہ، جویریہ ظفر آہیر اور ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ ایوان کی کارروائی چلائیں گے۔