26.6 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلحہ ،ڈنڈوں و کلہاڑی سے مسلح 6ملزمان کی فائرنگ اور زد و...

اسلحہ ،ڈنڈوں و کلہاڑی سے مسلح 6ملزمان کی فائرنگ اور زد و کوبی سے 1نوجوان جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے

- Advertisement -

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 30 اگست (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان میں سابقہ لڑائی جھگڑے کے تنازعہ پر اسلحہ ،ڈنڈوں و کلہاڑی سے مسلح 6ملزمان کی فائرنگ اور زد و کوبی سے ایک نوجوان جاں بحق ، 2زخمی ہوگئے۔ تھانہ پہاڑ پور میں لاڑ شریف کے رہائشی 20سالہ زمیز بلوچ ولد ربنواز نے قتل و اقدام قتل کی دفعات کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اورمیرے چچا زاد بھائی 27سالہ محمد ارشاد اور محمد شہباز مچھلی کے شکار کےلئے بند دریائے سندھ پر گئے ہوئے تھے واپس گھر کو روانہ تھے کہ میرے چچا زاد بھائی آگے جبکہ میں کچھ فاصلے ان کے پیچھے تھا

جب ہم شاپ کے وقت لاڑ ٹی اراضی حاجی اسلم پہنچے تو اچانک کفایت اللہ ، عصمت اللہ ، سمیع اللہ ولد شیرا خان مسلح بااسلحہ آتشیں ، ابوحریرہ ولد عصمت اللہ ، غلام اللہ ولد فلک شیر ، ہارون ولد عصمت اللہ اقوام بلوچ مسلح باڈنڈا و کلہاڑی سکنائے لاڑ جھاڑیوں سے نمودار ہوئے اور کفایت اللہ ، عصمت اللہ اور سمیع اللہ نے میرے چچا زاد بھائیوں ارشاد اور شہباز پر اپنے اپنے اسلحہ سے بانیت قتل فائرنگ کردی جس سے وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے ، اس دوران میں نے بھاگنے کی کوشش کی تو مجھے بھی زد و کوب کیا ، جس کی ذد و کوبی میں بھی زخمی ہوا ہوں ۔ بعد میں ملزمان موقع سے بھاگ گئے ، ہمارا فریق مخالف سے سابقہ لڑائی جھگڑا چلا آرہاہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384326

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں