32.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسمگلڈشدہ غیر ملکی گٹکا ماوا، سگریٹ اور فلٹر نسوار کی سپلائی میں...

اسمگلڈشدہ غیر ملکی گٹکا ماوا، سگریٹ اور فلٹر نسوار کی سپلائی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

- Advertisement -

کراچی۔ 05 مارچ (اے پی پی):منگھوپیر پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کچا راستہ چلغازی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسمگلڈشدہ غیر ملکی گٹکا ماوا، سگریٹ اور فلٹر نسوار کی سپلائی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 29پیکٹس/ڈنڈے سگریٹ (مونڈ، ملانو، ایل ایم، ایلیگینس)، 14 پیکٹس انڈین فلٹر نسوار (ہاٹ اور تارا)اور 20پیکٹس گٹکا (جے ایم) برآمدکرلی۔

ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ کے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں کامران ولد ہارون اور افضل ولد عبدالعزیز شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان اسمگلڈ شدہ غیر ملکی گٹکا ماوا، سگریٹ اور فلٹر نسوار موٹرسائیکل پر لوڈ کرکے سپلائی کیلئے جارہے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=445172

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں