Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومتجارتی خبریںاسٹیٹ بینک کی بینکوں کو ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس سالیوشنز اپنانے کی...

اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس سالیوشنز اپنانے کی ہدایت

کراچی۔ 11 جون (اے پی پی):بینک دولت پاکستان نے چھ ماہ کے اندر سپلائی چین فنانس (ڈی ایس سی ایف)کے ڈیجیٹل سالیوشنز تیار اور نافذ کرنے کے لیے بینکوں کو ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کی فنانس تک رسائی بڑھانے اور خردہ ادائیگیوں کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جاسکے۔

اسٹیٹ بینک کے منگل کو جاری کردہ سرکلر کے تحت بینکوں پر لازم ہے کہ وہ ایک مثر سپلائی چین فنانس(ایس سی ایف)کا شعبہ قائم کریں جس میں ڈیجیٹل ایس سی ایف پراڈکٹس تیار اور ایس ایم ایز کو پیش کرنے کے لیے مناسب طور پر تربیت یافتہ انسانی وسائل اور نظام موجود ہوں۔

بینکوں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ یا تو ایس سی ایف کے لیے خود اپنے ڈیجیٹل سالیوشنز تیار کریں یا ڈیجیٹل ایس سی ایف فراہم کرنے کے لیے کسی فن ٹیک یا سروس پرووائیڈر کے ساتھ شراکت کریں۔ڈی ایس سی ایف سالیوشنز سے نہ صرف ایس ایم ایز کی فنانس تک رسائی میں اضافہ ہوگا بلکہ عملی کارکردگی بھی بہتر ہوگی، لاگت کم ہوگی اور رسک مینجمنٹ کے طور طریقے مضبوط ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں