اسپیشل سیکرٹری صحت کا ٹی بی کنٹرول پروگرام کے دفتر کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ

135

کوئٹہ۔ 07 دسمبر (اے پی پی):اسپیشل سیکرٹری صحت شہک بلوچ نے ہفتے کے روز اچانک ٹی بی کنٹرول پروگرام کے دفتر کا دورہ کیا اورمختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی نے پروگرام کے مختلف شعبوں بارےانہیں بریفنگ دی۔ شہک بلوچ نے ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ویئر ہائوس کا دورہ بھی کیا ،انہوں نےٹی بی کنٹرول پروگرام کی سرگرمیوں کو سراہا

اور کہا کہ ٹی بی جیسی بیماری کے علاج و معالجہ کیلئے محکمہ صحت موثر اقدامات کررہی ہے ،اس حوالے سے ڈونرز کا کردار قابل ستائش ہے۔اس موقع پر صوبائی کوآرڈینیٹر ڈی ایچ آئی ایس ٹو ڈاکٹر ابوبکر بلوچ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر شاکو مینگل بھی موجود تھے۔