اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو مبارکباد

193
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو مبارکباددیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیاہے۔پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر نے نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ایک سیاستدان کا نگراں وزیراعظم منتخب ہونا جمہوریت کے لیے اچھا شگون ہے،بلوچستان سے نگراں وزیراعظم کے انتخاب سے وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی کو مزید فروغ ملے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب نگراں وزیراعظم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔