23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شمالی اور جنوبی وزیرستان میں...

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے غیر متزلزل عزم کو سراہا اور کہا کہ خوارجی دہشتگرد جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔یہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں اور کامرانیوں کیلئے دعا گو ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585480

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں