اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):اسپیکر قومی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت کی ہے ۔
جمعرات کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ ہماری سیکورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔
ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہےدہشتگردوں کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔