روم۔ 4 اپریل (اے پی پی) اطالوی وزیراعظم مٹیو رینزی نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتہ سے ایران کا پہلا دورہ کریں گے۔ پیر کوذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایران پر عائد پابندیاںگذشتہ سال ہٹائے جانے کے بعد کسی اعلی غیر ملکی شخصیت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اطالوی وزیراعظم کے دفتر نے کہاہے کہ سنٹر لیفٹ لیڈر 12 سے لے کر 13 اپریل تک ایران کا دورہ کریں گے ۔واضح رہے کہ اٹلی ایران کے ساتھ یورپی ممالک کے دوبارہ اقتصادی تعلقات کے قیام کے حوالہ سے نئے انداز سے رہنمائی کرتارہاہے۔