اعصام الحق قریشی اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس مینز ڈبلز میں بدھ کو ایکشن میں نظر آئیں گے

225

پیرس۔20ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار فیبریس مارٹن اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں میں (کل) بدھ کو ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے شہر میٹزمیں جاری ہے۔ پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے فرنچ جوڑی دار فیبریس مارٹن کا ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کا ابتدائی میچ بوسنیا ہرزیگوینا کے ٹومیسلاو برکیچ اور ان کے سربین جوڑی دار نکولا چاچچ سے ہوگا۔