اعصام الحق قریشی یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

45
Easam-ul-Haq
Easam-ul-Haq

نیویارک۔6ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار جونی اومارا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار جونی اومارا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بیلجیم کے سینڈر گل اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جوران ویلیجن کودلچسپ مقابلے کے بعد 6-3، 3-6 اور 6-7(3-7)سے ہرا کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس سے ہوگا۔