اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ہفتہ کو ہندوستان کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی استصواب رائے کے حق کے لئے دلیرانہ جدوجہد کو سلام پیش کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہرانا چاہیے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے خلاف بھارتی افواج کی بربریت کے خلاف بین الاقوامی فورمز پر آواز اٹھاتا رہے گا۔