29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںافریقی ممالک کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے لئے 25 مئی کو...

افریقی ممالک کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے لئے 25 مئی کو اہم قرارداد منظور کی جائے گی

- Advertisement -

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں سینیٹ آف پاکستان میں 22 مئی 2025 کے اجلاس کے دوران ایک تاریخی قرارداد منظور کی جائے گی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ، کثیرالجہتی اور بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لئے 25 مئی کو پاکستان-افریقی دوستی کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اس اہم موقع پر مختلف افریقی ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنرز کو ایوان بالا کی کارروائی میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ افریقی خطے کے سفارتکاروں کے اعزاز میں ایک استقبالیہ بھی دیا جائے گا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے جامع انتظامات کر لئے ہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں سینیٹ آف پاکستان پارلیمانی ڈپلومیسی کو فعال طور پر استعمال کر رہا ہے تاکہ پاکستان کے سافٹ امیج کو پیش کو اجاگر ، عوام کے درمیان رابطے کو فروغ اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کو مضبوط کیا جا سکے۔ ہر سال 25 مئی کو پاکستان-افریقی دوستی کا دن چیئرمین سینیٹ کا اقدام ہے۔ چیئرمین سینیٹ افریقی براعظم کے ساتھ مضبوط اور کثیر الجہتی تعاون کو اہم تصور کرتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599790

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں