28.2 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںافغانستان، مسافر بس کے حادثے میں 3 افراد ہلاک، 33 زخمی

افغانستان، مسافر بس کے حادثے میں 3 افراد ہلاک، 33 زخمی

- Advertisement -

کابل۔6مئی (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ سمنگان میں مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے دفتر نے بیان میں کہا کہ یہ حادثہ منگل کی صبح ضلع خلم میں پیش آیا، جو دارالحکومت کابل کو شمالی صوبہ بلخ سے ملانے والی شاہراہ کے ساتھ ہے۔

مسافر بس کابل سے شمالی صوبہ جوزجان جا رہی تھی کہ اس دوران حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 33 زخمی ہو گئےجنہیں علاج کے لیے صوبائی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593156

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں