اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):افغانستان سائیکلینگ ٹیم انٹرنیشنل اسلام آباد سے مری تک سائیکل ریس میں شرکت کے لئے گذشتہ روز اسلام آباد پہنچ گئی، پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نثار احمد نے اسلام اباد ایئر پورٹ پر ٹیم کے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ اسلام آباد مری سائیکل ریس (آج) اتوار کو صبح نو بجے پاکستان سپورٹس بورڈ سے مری کے لئے روانہ ہوگی، ریس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے کھلاڑی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔