کابل۔13جنوری (اے پی پی):افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ 2015 سے اب تک ملک بھر میں 40 ہزار سے زائد افرادمار جاچکے ہیں۔اشرف غنی نے سی این این سے انٹرویو میں بتایا ہے کہ جب سے وہ بر سر اقتدار آئے ہیں ملک بھر میں پر تشدد واقعات میں 40 ہزار سے زائد شہری اور سکیورٹی اہلکار موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نیٹو کے ماتحت فرائض سر انجام دینےو الے 98 امریکی فوجی بھی اس عرصے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔طالبان اور افغان وفد کے درمیان قطری دارالحکومت دوہا میں جاری امن مذاکرات کا ذکر کرنے والے غنی نے کہا کہ افغانستان میں 40 برسو ں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان کے ساتھ طے پانے والے کسی ممکنہ معاہدے کی عالمی برادری کو ضمانت دینی ہوگی،ہم موجودہ پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہیں اورامن کے خواہاں ہیں۔