افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کا ننگرہارمیں کارروائیوں سمیت8افراد جاں بحق

104

کابل ۔ 9 مئی (اے پی پی) افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ ننگرہارمیں کارروائیوں کے دوران داعش کے 34ارکان کی ہلاکت کا دعویٰ کیاہے، شمالی صوبہ پروان میں ایک دھماکے کے نتیجے میں صوبائی علماءکونسل کے سربراہ سمیت8افراد جاں بحق ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع آچین اورضلع نازیان میں شدت پسند گروپ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا۔ان حملوں میں داعش کے کم سے کم 34جنگجو مارے گئے۔بیان کے مطابق کارروائی میں داعش کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔