افغانستان کے سپنر راشد خان نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کر لی

World Cup 2023 Final
World Cup 2023 Final

پونے۔30اکتوبر (اے پی پی):افغانستان کے سپنر راشد خان نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے چوتھے افغانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے پیر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ورلڈکپ میچ میں شرکت کر کے کیریئر کے 100 میچز مکمل کئے۔ راشد خان کو اپنے ملک کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

انہوں نے 100میچز میں 179 وکٹیں لے رکھی ہیں، وہ کیریئر کے 100 ویں میچ میں محض ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ افغانستان کی طرف سے محمدنبی 153 میچز کھیل کر سرفہرست ہیں، اصغرافغان نے 114 اور رحمت شاہ نے 103 میچز کھیل رکھے ہیں۔