افغان صوبہ خوست سے عارضی طورپر بے گھر افراد کے خاندانوں کی واپسی کا عمل جاری ہے

84

اسلام آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی) افغانستان کے صوبہ خوست سے عارضی طورپر بے گھر افراد کے خاندانوں کی واپسی کا عمل جاری ہے ، اب تک 6ہزار 664 خاندان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق فاٹا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں متاثر ہونے والے عارضی طورپر بے گھر افراد کے خاندانوں کی افغانستان کے صوبہ خوست سے واپسی کا عمل جاری ہے۔