27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںافواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیکرقوم کا سر فخر...

افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیکرقوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،سیکرٹری اطلاعات پی پی پی

- Advertisement -

لاہور۔10مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب د ے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن اور ذمہ دار ملک ہے مگر قومی سلامتی پر ہم کوئی رعایت نہیں برتیں گے-سیکرٹری اطلاعات پی پی پی نے کہا کہ آپریشن ”بنیان مرصوص” قوم کے اتحاد اور افواج پاکستان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،قوم کو اپنی فوج پر فخر ہے جبکہ دشمن کو جواب دینا وقت کی ضرورت تھی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارتی جارحیت اور خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595218

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں