31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںافواج پاکستان کی بھا رت کے خلاف جنگ میں کامیابی قومی فخر...

افواج پاکستان کی بھا رت کے خلاف جنگ میں کامیابی قومی فخر ہے، لیاقت بلوچ

- Advertisement -

وزیرآباد ۔ 23 مئی (اے پی پی):نائب امیر جماع اسلتِامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے وزیرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کی بھارت کے خلاف جنگ میں عظیم کامیابی بڑا قومی فخر ہے، جنرل عاصم مُنیر کو فیلڈ مارشل بننے کا اعزاز بھی قومی اعزاز ہے۔ یہ امر بہت واضح ہے کہ جنرل ایوب خان ازخود فیلڈ مارشل بن گئے تھے جبکہ جنرل عاصم مُنیر کو حکومت نے فیلڈ مارشل کا اعزاز دیا ہے۔انہوں نے افتخار احمد بٹ ،صابر حسین بٹ ،سیف اللہ بٹ ،ضمیر کاظمی اور ندیم صادق تارڑ سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ نریندر مودی کو شکست نے حواس باختہ کردیا ہے، مودی کی فرسٹریشن بھارت کو مزید تباہ کرے گی۔ بھارت جِس بدترین شکست سے دوچار ہوا، اِس سے عالمی، علاقائی اور ملکی اندرونی محاذ پر اُس کا غرور اور بالادستی کا ڈھونگ چکنا چُور ہوگیا ہے۔

بھارتی اقلیتوں بالخصوص مساجد، مدارس کی مسماری، اذان جیسے پُرامن مقدس دینی عمل پر پابندی نے اُسے اللہ کے غیض و غضب کا شکار کرکے نشانِ عبرت بنایا ہے۔ اب بھارت کی 7 شمال مشرقی ریاستیں اور خالصتان کی آزادی کی تحریکیں نیا رنگ لائیں گی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی حقِ خودارادیت کے حصول کی تحریک نئے دور میں داخل ہوگی ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارت کو بنگلہ دیش کے عوام کی آزادانہ حکمت تنگ کررہی ہے۔ بنگلہ دیش کے عوام نے بھارت کی بنگلہ دیش میں ننگی مداخلت کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ بھارتی جارحانہ، توہین آمیز، آمرانہ اقدامات کے مقابلہ میں بنگلہ دیش کے اقدامات جرئت مندانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور جموں و کشمیر کی آزادی سے دُنیا میں امن آئے گا اور آزاد ممالک کی آزادی کے تحفظ کو تقویت ملے گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600809

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں