15.5 C
Islamabad
منگل, مارچ 11, 2025
ہومقومی خبریںاقتصادی اہداف کو آگے بڑھانے اورطویل المیعادترقی کیلئے کاروباری برداری کواپنااہم کردار...

اقتصادی اہداف کو آگے بڑھانے اورطویل المیعادترقی کیلئے کاروباری برداری کواپنااہم کردار اداکرنا ہوگا، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی گورنرپنجاب سے ملاقات میں گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ ملک کے اقتصادی اہداف کو آگے بڑھانے اورطویل المیعادترقی نجی شعبے خاص طور پرکاروباری برداری کواپنااہم کردار اداکرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بات پیرکویہاں وفاقی وزیر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی ترقی، چیلنجز اور ترقی کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔

گورنر پنجاب نے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کوسراہا اور کہا کہ ملک نے ایک سال پہلے کے شدید اقتصادی بحران کے باوجود زبردست ترقی کی ہے۔ وزیر خزانہ نے سیاسی قیادت خصوصاً وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا جن کے وژن اور رہنمائی نے معیشت کو مستحکم کرنے اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ نے صدر آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اقتصادی انتظام، وفاقی امور اور قومی اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔ سینیٹر اورنگزیب نے گورنر پنجاب کی کاروباری برادری اور مقامی چیمبرز کے ساتھ سرگرم شرکت داری اوررابطوں کو سراہا اور کہا کہ ملک کے اقتصادی اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے نجی شعبے خاص طور پر کاروباری برادری کواہم کرداراداکرنا ہوگا تاکہ طویل مدتی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ملاقات کے دوران زراعت کے شعبے کو مستقبل کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم ستون قرار دیتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ زراعت کو مکمل صلاحیت کے مطابق فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ یہ ملک کی اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570803

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں