30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاقلیتی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے جامع منصوبہ بندی ضروری...

اقلیتی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے جامع منصوبہ بندی ضروری ہے ، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ اقلیتی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے جامع منصوبہ بندی ضروری ہے تاکہ ان کو زندگی کے ہر شعبے میں یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں، اقلیتی خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کے مسائل کا حل پورے صوبے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، صوبائی حکومت ان کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر دینیش کمار اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں اقلیتی خواتین کو درپیش مسائل اور ان کی بہتری کے لیے مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ محکمہ ترقی نسواں اقلیتی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے جن کا مقصد انہیں درکار معاونت اور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

- Advertisement -

مفاہمتی یادداشت پر دستخط سے اقلیتی خواتین کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے وسائل کا صحیح استعمال اور ان کے مسائل کا دیرپا حل نکل سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد بلوچستان کی تمام خواتین، خصوصاً اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو قومی ترقی میں شامل کرنا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=516163

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں