کابل۔29دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف)نے نومبر میں افغانستان کے 1ہزار سے زائد طبعی مراکز کو ادویات طبی سامان اور عملے کی تنخواہیں فراہم کیں ۔
چینی خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کے ایک سوشل میڈیا پیغام کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کے سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ (یو این سی ای آر ایف) کے تعاون سے افغانستان کے 1 ہزار سے زائد طبعی مراکز کو ادویات طبعی سامان کے علاوہ 10ہزار سے زیادہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں فراہم کیں ۔انہوں نے بتایا کہ طبعی سامان کی فراہمی لاکھوں بچوں اور مائوں کی زندگی کو بچانے کا زریعہ ہے ۔