نیویارک ۔ یکم نومبر (اے پی پی) انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے دنیابھر کے رہنماﺅں پر زوردیا ہے کہ وہ میڈیا اور صحافیوں کے خلاف پرتشدد اور نفرت انگیز کارروائیوں کی روک تھام کریں جبکہ سیاسی بنیادوں پر صحافیوں کے خلاف کسی کو تشدد پر اکسانا خود ان کے لئے بھی نقصان دہ ہے ماہرین نے پیشہ ورنہ فرائض کی ادائیگی کے دوران صحافیوں کو قتل کرنے یا انہیں جبری طورپر حراست میں لینے کا حوالہ بھی دیااور کہا کہ صحافیوں کی ہلاکتوں اور حراستوں کے ذمہ داران کے احتساب کو بھی یقینی بنایا جائے اظہارارئے کی آزادی کے حق کو فروغ دینے بارے خصوصی رپورٹر ڈیوڈ کائے ، ماورائے عدالت ہلاکتوں بارے خصوصی رپورٹرایگنس کلامرڈاور جبری گمشدگیوں بارے ماہر دوہیمے نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ دریں اثناءیونیسکو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2006 سے 2017 ءتک خبروں کی کوریج کے دوران 1000 صحافی ہلاک ہوئے۔