اقوام متحدہ کا سلامتی کونسل افریقہ میں صرف 2 فیصد ویکسین کی فراہمی پر اظہار تشویش

67

اقوام متحدہ ۔20مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افریقہ کو کورونا وائرس سے متعلق امداد اور ویکسین کی فراہمی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے بڑھانے کی ضرورت پرزور دیاہے۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افریقہ کو عالمی سطح پر فراہم کی جانےوالی تمام ویکسین میں سے صرف دو فیصدویکسین کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سلامتی کونسل نے معیار ، محفوظ ، موثر ، اور سستی کورونا وائرس کی تشخیص ، علاج ، ادویات اور ویکسین تک مساوی رسائی کو قابل بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔سلامتی کونسل نے کووایکس سکیم کے تحت غریب ممالک کو ویکسین فراہم کرنے والے ترقی یافتہ معیشتوں سے حفاظتی اور موثر ویکسین کی خوراکوں کے تیز عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ افریقہ کی آبادی اب تک دوسرے خطے کے مقابلے میں وبائی ا مراض سے کم متاثر ہوئی ہےتاہم ویکسین کے سست روی نے یہ خدشہ پیدا کیا ہے کہ براعظم میں وائرس کےمختلف اقسام بڑھ سکتی ہے جس سے افریقی شہری متاثر ہو سکتے ہیں اور یہ وائرس دنیا بھر میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔