13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کا کرغزستان اور تاجکستان کے درمیان طویل عرصے سے جاری...

اقوام متحدہ کا کرغزستان اور تاجکستان کے درمیان طویل عرصے سے جاری سرحدی تنازعے کو ختم کرنے کے معاہدے کا خیر مقدم

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔14مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ نے طویل عرصے سے جاری سرحدی تنازعہ ختم کرنے پر کرغزستان اور تاجکستان معاہدے کو سراہا ہے ۔ یواین او کے سربراہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ انتونیوگوتریش نے اس تاریخی کامیابی پر دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہائیوں سے جاری مذاکراتی عمل کو کامیاب انجام تک پہنچانے کے لیے ان کی قیادت، عزم اور سیاسی عزم کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ دونوں ممالک کے باہمی اعتماد، اچھے تعلقات اور خطے کو پرامن بنانے کے لیے ان کی کاوشوں بارے پر امید ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرغزستان و تاجکستان کے صدور سدیر جاپاروف اور امام علی رحمان نے بشکیک میں ہونے والی ایک میٹنگ میں معاہدے پر دستخط کئے ۔2021 سے بندتقریباً 1,000 کلومیٹر طویل تاجک-کرغزسرحد پر دو چوکیوں پر اب دوبارہ کام شروع کر دیا جائے گا ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572362

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں