اقوام متحدہ کا یمن تنازع کے خاتمے کے لیے سعودی حوثی مذاکرات کا خیر مقدم

173
United Nations
United Nations

اقوام متحدہ ۔11اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی تحریک کے عہدیداروں کے ساتھ سعودی اور عمانی وفود کے درمیان ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کشیدگی میں کمی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے صحافیوں سے بات کر تے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریش نے حوثی تحریک کے عہدیداروں کے ساتھ سعودی اور عمانی وفود کے درمیان ہونے والی بات چیت کوسراہا ہے ۔

ترجمان نے کہاکہ اقوام متحدہ حوثیوں کے زیر کنٹرول یمنی دارالحکومت میں ہونے والی بات چیت میں شامل نہیں تھا کیونکہ اس میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ اہم بات یہ ہے کہ تمام فریقین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرارداد پر عمل درآمد کے لیے کام کریں اور اقوام متحد ہ کے زیر قیادت مذاکرات میں بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں ۔