اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی): نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر ان کی منیجنگ ڈائریکٹر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کرسٹالینا جارجیوا کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی۔
اپنے ایکس ہینڈل پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان میں اقتصادی استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنے باہمی عزم کو بڑھانے پر زور دیا۔