23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتازہ تریناقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر عالمی رہنماؤں کی تقاریر میں...

اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر عالمی رہنماؤں کی تقاریر میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر سب سے زیادہ دیکھی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر عالمی رہنماؤں کی تقاریر میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر سب سے زیادہ دیکھی گئی ۔اقوام متحدہ کے ادارے سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ نے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ وزیر اعظم پریس ونگ سے جاری تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب سب سے زیادہ بار دیکھا گیا۔

وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی رہنما بن گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کو یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37 ہزار لوگوں نے دیکھا۔دنیا بھر کے قائدین کا جنرل اسمبلی سے خطاب یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔الجزیرہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب 16 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=506957

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں