28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کے امن آپریشنز کےانڈر سیکرٹری جنرل پاکستان سمیت 4ایشیائی ممالک...

اقوام متحدہ کے امن آپریشنز کےانڈر سیکرٹری جنرل پاکستان سمیت 4ایشیائی ممالک کے 10روزہ دورے پر روانہ

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔6اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے امن آپریشنز کےانڈر سیکرٹری جنرل جین پیئر لیکروئکس پاکستان سمیت 4ایشیائی ممالک کے 10روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ جین پیئر لیکروئکس کے دورے کا مقصد اقوام متحدہ کے امن آپریشنز میں تعاون اور حمایت پر ان ممالک کا شکریہ ادا کرنا اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ایکشن فار پیس کیپنگ اقدام (اے فار پی) کے ذریعے موثر قیام امن کے فروغ کے لیے پیش رفت کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رکھنا ہے۔

- Advertisement -

اے فار پی اقدام کا مقصد اقوام متحدہ کے امن مشنز کو فروغ دینا اور سہولت کے سلسلے میں اہم ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنا ہے ۔ پاکستان اس وقت دنیا بھر کے حساس مقامات پر اقوام متحدہ کے امن مشنز میں بڑی تعداد مین فوجی خدمات فراہم کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ اقوام متحدہ کے امن آپریشنز کےانڈر سیکرٹری جنرل اس دوران پاکستان سمیت بھارت، متحدہ عرب امارات اور جاپان کا دورہ کریں گے تاہم دوروں کی تاریخیں نہیں بتائی گئیں۔

دورے کے دوران جین پیئر لیکروئکس نئی دہلی میں چیلنجز فورم کے زیراہتمام 2روزہ اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں امن آپریشنز سے منسلک اہم مسائل پر بات چیت کے لیے پالیسی ساز، ماہرین تعلیم ، طب شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران وہ مذکورہ ممالک کے سینئر حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=331097

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں